ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خون میں فولاد کا طبعی طور پر مح تناسب میں پایا جانا انسان کوبہیترے خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔چنانچہ جب جسم میں خون کا فقدان ہوتاہے تو زائد فولاد بھی کم ہوتا ہے جوکہ سرخ خون کے خلیوں سے تیار ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں کے خون میں فولاد مناسب مقدار میں پایاجاتاہے وہ لوگ ان خطرناک بیماریوں کے شکارکم ہوا کرتے ہیں ۔اورحجامہ دراصل یہی کام کرتی ہے، وہ اس طور پر کہ خون کے خراب و فاسد حصوں کو نکال لیا جاتا ہے اور صحیح و سالم حصوں کو جوں کا توں چھوڑدیا جاتا ہے۔
رہا معاملہ عورتوں کا تو ہر مہینہ آنے والے حیض کی وجہ سے انکی پریشانی بھی باذن اللہ حل ہوجاتی ہے جوکہ ا ن کو ان کے جسم میں پائے جانے والے فاسد خون سے چھٹکارا دلاتا ہے، اور وہ اس طور پر کہ ان کو زائد فولاد( ڈیس فنکشنل) کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اسی لیے خواتین کے لیے ہرماہ آنے والے حیض کو طبعی حجامہ کامقام حاصل ہے۔سبحان اللہ۔
مرورِ ایام کے ساتھ جب یہ ثابت ہوگیا کہ علاج و معالجہ میں استعمال کی جانے والی اکثر و بیشتر کیمیائی دواؤں کے اندر فائدے محدود ہیں اور بسا اوقات ان کے منفی اثرات ہوتے ہیں (جوں جوں دواکا استعمال زیادہ ہوتا ہے اس کا نفع کم ہوتاجاتا ہے اور اس کی تاثیر عموما ًکمزور ہوتی جاتی ہے، اس طرح انسان ہمیشہ کے لیے اس کا اسیر ہوکر رہ جاتا ہے) دوسری طرف ان دواؤں کی وجہ سے جدید جسمانی مشکلات وجود پذیر ہوئی ہیں جن کے علاج سے پوروپی طب عاجز ہے(یہ کمپنیاں گرچہ ہر دواکے ساتھ اس کے سائڈ افیکٹ اور ان دواؤں کے استعمال کرنے سے بیمار پر جو ضرر رساں آثار مرتب ہوتے ہیں ان کا متبادل بیان کرتی ہیں لیکن جو پوشیدہ ہیں وہ ان سے بڑھ کر ہیں )
انہیں اسباب و وجوہات کی بناءپر بہتیرے طب کے میدان میں کام کرنے والوں نے ان جدید دواؤں کے ذریعہ علاج کرانے کے بجائے ان کے نعم البدل کو اپنایا ہے جن کا اعتماد طبیعی امور پر ہے جیسے سورج ، پانی اور گھاس وغیرہ اور سرفہرست حجامہ کے ذریعہ علاج کرانا۔ چونکہ ان کو اس کے بہیترے فوائد اور عظیم منفعت کا علم ہوچکا ہے یہاں تک کہ بڑی بڑی یونیورسیٹیوں اور دنیا کے بے شماردیگر
جامعات میں سائنسی طبی مناہج اس کے بارے میں پڑھایا جانے لگا ہے ۔اسے کو ” کوپنگ تھروپی “ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔
حجامہ کی اقسام :
حجامہ دوقسم کی ہوتی ہے:
1- حفاظتی حجامہ : یہ وہ حجامہ ہے جسے ایک انسان بیماری کی شکایت کے بغیر اختیارکرتاہے۔ اسے وقائی حجامہ بھی کہتے ہیں کیوں کہ اس سے ایک آدمی اللہ کی مشیت سے بیماریوں سے محفوظ رہتاہے۔
2-مرضی حجامہ : یعنی بیماری کے وقت کرائی جانے والی حجامہ ۔
حجامہ کرانے کے بہترین اوقات:
1- حفاظتی حجامہ :
1-اس کے لیے سب سے افضل موسم موسمِ بہار ہے۔
2- قمری مہینہ کے حساب سے ہر ماہ کی 17،19 یا21تاریخ ۔ نبی ﷺکے اس فرمان کی بنا ء پر من احتجم بسبع عشرة و تسع عشرة واحدی وعشرین کان شفاءمن کل دائجس نے17،19، اور 21 تاریخ کو حجامہ کرائی یہ اس کے لیے ہربیماری سے شفایابی کا سبب ہوگی (البانی رحمه الله نے اسے الجامع الصحیح 5968میں حسن کہا ہے)
3-افضل دن :پیر ، منگل او رجمعرات۔
4-دن میں افضل وقت : دن کا پہلا پہر(دن چڑھتے وقت،دن شروع ہوتے وقت)
نوٹ:
1۔ ان کے علاوہ دیگر اوقات میں بھی حجامہ کرائی جاسکتی ہے لیکن فائدہ کم ہوگا۔
2۔ افضل یہ ہے کہ ہر سال کم سے کم ایک مرتبہ حجامہ کرائی جائے۔
2-مرضی حجامہ :(بیماری کے وقت کی حجامہ )
موسم،دن یاوقت کو مدنظر رکھے بغیر بیماری کی حالت میں کسی بھی وقت کرائی جاسکتی ہے۔
حجامہ کے لئے عمر:
1-حفاظتی حجامہ:
مردوں کے لیے :
حجامہ کرانے کے لیے کوئی خاص عمر کی تاکید نہیں ہے بلکہ بڑوں کو چھوٹوں کی بہ نسبت اس کی زیادہ ضرورت ہے۔
عورتوں کے لیے :
اللہ تعالی نے ان کے لیے ہرماہ حیض کا خون آنے کا نظام بنا رکھا ہے جن کے ذریعہ خراب و فاسد خون آسانی کے ساتھ نکل جاتا ہے چنانچہ ان کا جسم صحیح ، قوی اور تابناک لگنے لگتا ہے۔سبحان اللہ۔ اور جب عورت کا حیض آنا بند ہوجاتا ہے تو اس کے لیے حجامہ کرانا اوروں کی بہ نسبت زیادہ ضروری ہے۔
نوٹ:
اس کا مطلب ہرگز عورتوں کوحجامہ کرانے سے منع کرنا نہیں ہے بلکہ عمر کے کسی بھی مرحلہ میں ان کے لیے بھی حجامہ مفید ہے۔
2-مرضی حجامہ :
یعنی بیماری کے وقت کرائی جانے والی حجامہ ۔عمر اور بیماری کی نوعیت کا اعتبار کیے بغیر حجامہ کرائی جائے گی گرچہ شیرخوار بچہ ہی کی حجامہ کیوں نہ ہو ۔
حجامہ کے چند فوائد:
-
جسم کی ٪70 فیصد بیماریاں خون کی کمی یا اس کی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
-
حجامہ کی وجہ سے جسم کا دوران خون Blood circulation بہتر ہو جاتاہے۔
-
ایسے اعضاء تک بھی خون کی رسائی ہوجاتی ہے جہاں خون کی کمی سے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں۔ جیسے دل، دماغ وغیرہ۔
-
حجامہ ، Veins, Lymphatic System, Vascular System, Arteries اور Capillaries کی صفائی اور اس کو فعال بناتا ہے۔
-
حجامہ کولسیٹرول لیول کو متوازن کرتا ہے یعنی نقصان دہ چربی LDL کو کم کرتا ہے اور مفید چربی HDLکو بڑھاتا ہے ۔
-
جسم کے نازک و اہم اور بڑی شریانوں (Arteries)کی صفائی اور فعال کرکے شریانوں کی صلابت Arteriosclerosis/ Atherosclerosis کو کم کرتا ہے۔
حجامہ جسم کے Tissues سے زہریلے اور فاسد ماددوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔
-
حجامہ دماغ، اعصاب، یادداشت، اور حسی اعضاء (Eye, Ear, Nose, Skin, Tongue,Taste) Sensory Zones کی مدد سے بناتاہے۔
-
حجامہ جسم کی قوت مدافعت ( Immune System) کو تقویت دیتا ہے جس سے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ نفسیاتی امراض Psychological Disease جیسے دماغی تناؤ، ذہنی دباؤ، گھبراہٹ اور بے چینی میں کافی مفید ہے۔
-
حجامہ جسم میں (Natural Pain Killers) Endorphins اورCortisone کی مقدار کو بڑھاتا ہے
-
حجامہ حسن کی افزائش (As a Beauty Therapy) میں بھی مددگار ہے اور Ageing Processکم کرتا ہے۔
-
پھوڑے، پھنسیاں اور زخم وغیرہ سے مواد Pus نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
-
Dry Cupping مشہور Acupuncture طریقہ علاج سے دس گنا زیادہ کار آمد ہے۔
-
جسم کے پچھلے حصہ پر Massage Cupping کم از کم دو کیلو میٹر پیدل چلنے کے برابر ہے۔