calming melody logo edited

Table of Contents

ناکام شادی شدہ زندگی

میرا نام روبی اکرم ہے ، میں اس گفتگو میں آپ لوگوں کی رائے ، مشاہدات اور  مشوروں کے مطابق اپ کی

اور میری سوچ کے .  حوالے سے بات کرنا چاہونگی .اس سلسلے میں مجھے آپ کی جانب سے جوابات کا

انتظار رہے گا . شکریہ

  

کون جانتا ہے کہ کس کی زندگی میں کیا مسائل ہیں ، اور کن مسائل کا کیا حل ہے، صرف وہ لوگ ہی اپنے

مسائل کو سمجھ سکتے ہیں اور انکا بہترین حل نکال سکتے ہیں ، کہ جو لوگ خود ان مسائل میں مبتلا ہیں،

جیسے کہا جاتا ہے کہ ضرورت ایجاد کی  ماں ہے ، بلکل ویسے ہی مسائل کا حل خود ان مسائل ہی میں چھپا

ہوتا ہے.

 

ہم یہاں اپنے ذاتی مشاہدات کی بات کرینگے . بجائے اسکے کہ ہم ان مسائل کا حل دوسرے لوگوں سے تلاش

کر کے اپنے معاملات کو اور بگاڑ دیں ، یہ بہتر ہے کہ ہم پرسکون ہو کر

اپنے مسائل کا حل تلاش کریں ، سوچیں اور سمجھیں .

 

سب سے پہلے آج کے اس آرٹیکل میں ہم آج کل کے سب سے اھم ابھرتے سوال کی جانب بات کرتے ہیں . جو

کے ہر انسان کی زندگی میں اھم ہے. وہ ہے کامیاب شادی شدہ زندگی . کیا وجہ ہے کہ آج کل شادیاں کامیاب

نہیں ہو رہی ہیں

 

میں اپنے ذاتی مشاہدے کی بات کروں تو مجھے یہ اندازہ بخھوبی ہو جاتا ہے کہ خواتین میں مرد کی نسبت

مقابلے کی جستجو زیادہ پی جاتی ہے. جن میں چوٹی چوٹی باتوں سے لے کر بڑے عوامل کارفرما ہوتے ہیں .

رشتوں میں دراڑ کی ابتداء شروع ہی مقابلے سے ہوتی ہے . آج کی عورت اس بات سے ہمیشہ اختلاف کرتی

پائی جاتی ہے کہ وہ مرد کے برابر نہ کبھی تھی نا ہی ہو سکتی ہے . اس ہی اختلاف کی وجہ سے مرد اور

عورت میں اختلاف رائے ہے

 

اب اس بات کا تو کوئی ثبوت بظاھر نہیں ہے کے عورت  مرد سے زیادہ یا مرد عورت سے زیادہ عقل کا مالک

ہے ، مگر خوتین کے فیصلوں میں جذبات اور رد عمل شامل ہوتے ہیں ، کیوں کے عورت کی فطرت میں جذبات

کا زیادہ ہونا ہے . جبکہ مرد کے زیادہ فیصلوں میں جذبات سے زیادہ عقل کا استعمال ہوتا ہے . اس لحاظ سے

مرد عقلی دلائل کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے، اور عورت جذباتی دلائل سے ، جبکہ اصل حقیقت جذبات  کے

برعکس ہوتی ہے .

 

مرد اور عورت دونوں میں یکساں بنیادوں پر شیطانی سوچ اور عمل رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں ، جو

دوسروں کو بھی اور خود کو بھی تکلیف میں مبتلا رکھ کر خود کو کامیاب سمجھتے ہیں . مگر ایسے عوامل

جو ایسے مرد اور خواتین کے زیر اثر نمودار ہوتے ہیں وہ معاشرے کی بد ترین صورت اختیار کر لیتے ہیں

، اور معاملات حل کی بجائے بگاڑ اور جرم کا راستہ اختیار کر لیتے ہیں .

 

ہم اپنے اس سلسلہ وار آرٹیکل میں ان عوامل کا ذکر کرینگے جو نارمل سوچ رکھنے والے لوگوں سے تعلق

رکھتے ہیں . اس لحاظ سے آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو ، یا کوئی رائے ہو ہمیں اپنی سوچ سے ضرور آگاہ

کریں . آپ کی جوابات کی صورت میں یہ آرٹیکل مزید مفید رائے رکھے گا . مجھے آپ سب کی آرا کا انتظار

رہے گا

 

اس سلسلے میں میرا آپ سے پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کے خیال میں مرد کے فیصلے جذباتی ہوتے ہیں یا

عورت کے ؟

آپ کے جوابات کی منتظر

روبی اکرم