نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

1

السلام و علیکم

معزز ممبران! کچھ دن پہلے سعودی عربیہ کی غذائی اجناس کی سب سے بڑی کمپنی کے پریذیڈنٹ کے ساتھ میرا پہلا انٹرویو تھا جو کہ الله کے فضل سے بیحد کامیاب رہا – اس ضمن میں ، میں نے تھوڑی ریسرچ کے بعد چند تیاریاں کی تھیں تا کہ عین وقت پر یادداشت دھوکہ نہ دے جائے – یہاں پر میں وہ چند ضروری باتیں ان لوگوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جن کو خود یا ان کے جاننے والوں کو ایسی صورت حال پیش آیے تو شاید یہ اصول ان کے کام آ جائیں –

١- سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ اگر انٹرویو بالمشافہ ہے تو اپنے ساتھ چند ضروری کاغذات ضرور لے جائیں جو یہ ہو سکتے ہیں

جس نوکری کے انٹرویو کے لئے جا رہے ہیں ، اس کی ذمّہ داریوں کی تفصیل (جیسا کہ مجھے پہلے سے فراہم کی گئی تھیں
لیکن کافی ادارے صرف خلاصہ ہی بھیج سکتے ہیں )
سابقہ/موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل ( جسے سی وی بھی کہا جاتا ہے ) اس کی ایک سے زائد کاپیاں ساتھ لے جانا بہتر ہوتا ہے –

اگر کوئی سوال نامہ پہلے سے بھرنے کو دیا گیا تھا جو پہلی بار جانچنے کے عمل کا عمومی طریقہ کار ہوتا ہے (بالمشافہ ملاقات کا فیصلہ عموماً سی وی اور سوال نامے کے جوابات دیکھنے کے بعد کیا جاتا ہے)

٢- جس کمپنی میں نوکری کے لئے جا رہے ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات انٹرنیٹ اور دوسرے زرائع سے ضرور حاصل کریں جیسا کہ کمپنی کا نظام کیسا ہے ؟ اسکی مصنوعات کیا ہیں اور کمپنی کے بنیادی اصول کیا ہیں جنہیں کور ویلیوز بھی کہا جاتا ہے – اس کے علاوہ اور بھی بہت سی معلومات ہو سکتی ہیں –

٣- اپنے ساتھ وہ سوالات ضرور لکھ کر لے جائیں جو آپ کمپنی یا نوکری کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں

٤- اپنے ساتھ حوالہ جات (مشہورپیشہ وار افراد جو اس شعبے میں جانے پہچانے ہیں جس سے نوکری متعلق ہے ) کی لسٹ ضرور لے جائیں – آج کل لنکڈ ان پر آپ کی پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق سفارشات بھی اس کام کو سر انجام دے سکتی ہیں

٥- انٹرویو کے دن نارمل لباس سے پرہیز کریں اور پیشہ وارانہ انداز میں تیار ہو کر جائیں

٦- نئی نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل کو دوبارہ غور سے دیکھ لیں (عموماً اچھی نوکریوں کے انٹرویو میں یہی بات موضوع بحث ہوتی ہے کہ آپ ان سے عھدہ برا کیسے ہونگے )

٧-نئی نوکری کی ذمّہ داریوں کو ایسے نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں کہ جیسے آپ نے انٹرویو لینا ہے – سوچ کی اس نئی جہت سے آپ کو بہت سے ایسے طریقے سجھائی دیں گے جس سے آپ اپنی موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں اور کامیابیوں کو نئی نوکری کی ذمّہ داریوں سے عھدہ برا ہونے کے لئے بطور مثال بیان کر سکیں گے

٨- اگر پوائنٹ نمبر ٧ پر غور سے کچھ مثالیں ذہن میں آئیں تو انہیں لکھ لیں

٩- اگر آپ نے پہلے سے کوئی سوالنامہ بھر کر جمع کرایا تھا تو اس میں لکھی گئی چیزیں آپ کو ازبر ہونی چاہیں – انٹرویو کے دوران اگر سوال نامے والی معلومات اور زبانی بیان کی گئی معلومات میں کوئی فرق پایا گیا تو اس سے امید وار کے متعلق بلا وجہ شبہات پیدا ہوتے ہیں

١٠- سابقہ/موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل ( جسے سی وی بھی کہا جاتا ہے ) میں موجود کمزوریوں کے دفاع کے لئے مناسب جوابات ذہن میں رکھیں

١١- خاص طور پر اگر آپ نے تھوڑے وقت میں زیادہ نوکریاں تبدیل کی ہیں تو یہ غیر مستقل مزاجی کی نشانی ہے سوایے اس کے ، کہ آپ کنسلٹنٹ ہیں

١٢- نئی کمپنی سے متعلق کی گئی ریسرچ کو انٹرویو سے پہلے ایک بار اچھی طرح سے دیکھ لیں مثلاً ان کی مصنوعات ، اس کمپنی میں کام کرنے والے لوگ ، کمپنی کے کام کا طریقہ کار ، جغرافیائی محل وقوع اور کلچر وغیرہ

١٣- اپنے ساتھ وہ سوالات ضرور لکھ کر لے جائیں جو آپ کمپنی یا نوکری کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں – اگر سوالات زیادہ ہیں تو ان میں پانچ یا چھ اہم سوالات چن لیں

١٤- اپنے ساتھ حوالہ جات (مشہورپیشہ وار افراد جو اس شعبے میں جانے پہچانے ہیں جس سے نوکری متعلق ہے ) کی لسٹ ضرور لے جائیں – آج کل لنکڈ ان پر آپ کی پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق سفارشات بھی اس کام کو سر انجام دے سکتی ہیں – لیکن اگر اس متعلق نہ پوچھا جایے تو خاموش رہنا بہتر ہے

١٥- اور سب سے ضروری بات ، انٹرویو کی مشق ضرور کریں – اگر کوئی دوست ساتھ ہو تو زیادہ اچھا ہے ورنہ یہی مشق شیشے کے آگے بھی کی جا سکتی ہے – اکیلے ہونے کی صورت میں اگر ریکارڈ کرنے کے لئے کیمرا ہو تو وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کا اندازہ ہوتا رہتا ہے – سائنسی ریسرچ کے نتائج کے مطابق پانچ بار مشق کے بعد کامیابی کا تناسب پچاسی فیصد تک ہو جاتا ہے

١٦- اگر انٹرویو کی مشق کسی دوست کے ساتھ کر رہے ہیں تو انٹرویو لینے والے کے لئے ضروری ہے کہ ہر مشق کے بعد آپ کو آپ کی کمزوریوں سے آگاہ کرے اور دوران مشق آپ کو ہرگز ہرگز نہ ٹوکے – ٹوکے جانے سے اعتماد میں شدید کمی واقع ہوتی ہے –

 

اس کے علاوہ انٹرویو کے دوران اور اس کے بعد اپنی کامیابی کے تناسب کو بڑھانے کے لئے بہت سی ہدایات ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود ہیں – حقیقت یہ ہے کہ انٹرویو اور اس سے متعلقہ تیاری اب ایک پیشہ ورانہ ہنر کی شکل اختیار کر چکی ہے – جس میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ نفسیات کو جانچا جاتا ہے – انٹرویو ایک شماریاتی عمل ہے جس میں کم وقت میں امید وار کی قابلیت ، ذہنی استعداد اور رویے کو جانچنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ مختلف قسم کے حالات میں کس طرح کام کرے گا /گی – لہٰذا ایک آدمی اگر اپنے شعبے میں انتہائی مہارت کا بھی حامل ہے لیکن انٹرویو کی تیاری نہیں کر پاتا تو اس کے مقابلے میں اس آدمی کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے جس کی مہارت اور قابلیت تو شاید اوسط درجے کی ہوگی لیکن انٹرویو کی تیاری اچھی ہوگی –

اس موضوع کے علاوہ اور بھی بہت سے پیشہ ورانہ موضوعات ہیں جن میں راہ نمائی کی کمی کی وجہ سے ہم کامیابی تک نہیں پہنچ پاتے – میں کوشش کروں گا کہ وقتاً فوقتاً ان پر بات کی جایے تا کہ ایک صحت مندانہ بحث سے مزید اچھے حل سامنے آ سکیں –

نوٹ – اگر کسی ممبر کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ اسی تھریڈ میں پوچھ سکتے ہیں – میں جواب دینے کی کوشش کروں گا –

 

اس کے ساتھ میں آپ سب سے اجازت چاہوں گا اور دعا گو ہوں کہ الله ہم سب کو ہمارے تمام نیک اور جائز کاموں میںکامیابی عطا فرمائیں – آمین 

[button color=”white” size=”medium” link=”http://go.shareaholic.com/e?a=4&r=1&p=81fe3705-f864-45a1-9c27-f8318444428a&u=http%3A%2F%2Fcalmingmelody.com%2Fpain-short-cu%2F” target=”blank” ]What Is Pain[/button]

[button color=”white” size=”medium” link=”http://go.shareaholic.com/e?a=4&r=1&p=1a8ff3e9-33c8-46f4-91a5-4f7f10ae2f94&u=http%3A%2F%2Fcalmingmelody.com%2Fair-conditioning-can-cause-illness%2F” target=”blank” ]Air Conditioning Can Cause iLLness[/button]

[button color=”white” size=”medium” link=”http://go.shareaholic.com/e?a=4&r=1&p=1a8ff3e9-33c8-46f4-91a5-4f7f10ae2f94&u=http%3A%2F%2Fcalmingmelody.com%2Fteeth-protection%2F” target=”blank” ]Teeth Protection[/button]

[button color=”white” size=”medium” link=”http://go.shareaholic.com/e?a=4&r=1&p=1a8ff3e9-33c8-46f4-91a5-4f7f10ae2f94&u=http%3A%2F%2Fcalmingmelody.com%2Fsodium-intakehigh-sodium-foodtable-sea-salt%2F” target=”blank” ]Sodium Intake/High Sodium Food/Table & Sea Salt[/button]

3 thoughts on “نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

  1. Today, I went to the beach with my kids. I found a sea shell and
    gave it to my 4 year old daughter and said “You can hear the ocean if you put this to your ear.” She put the shell to her ear and screamed.
    There was a hermit crab inside and it pinched her ear.
    She never wants to go back! LoL I know this is totally off topic
    but I had to tell someone!

  2. you are in reality a good webmaster. The web site
    loading velocity is amazing. It sort of feels that you’re doing any unique trick.

    Also, The contents are masterwork. you’ve performed a wonderful activity in this subject!

  3. It will possibly come as-is valued anyone who reports indicate people living nowadays
    in medieval settings across the world wherever they
    collect and search their particular food seldom have
    debilitating skin problems.

Comments are closed.

.