اگر آج میرا پیارا پاکستان نہیں ہوتا تو میں بھی کسی انگریز یا کسی ہندو ، کسی سکھ یا کسی غیر مسلم کی غلام ہوتی. میں آج اپنے ہر پاکستانی کو یہ احساس دلانا چاہتی ہوں کہ کیوں میلی آنکھ والوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی وطن کی مٹی کو راکھ بنا رہے ہو، اپنی ہی آنکھ کے نور کو کیوں بے نور کر رہے ہو، اپنے ہی وطن کی کھلی فضا کو چھوڑ کر دوسرے وطن میں سانس لینا چاہتے ہو، ایسا نہ کرو. آج ہمیں اس وطن کا سہارا بننا ہے.ہمیں اپنی پہچان کو کھونے نہیں دینا.کیوں غیر ملکیوں کے بہلاوے میں آ کر اپنے پیروں سے زمین کھینچنے پہ تلے بیٹھے ہو میرے پاکستانی بہن بھائیو.اٹھو آنکھیں کھولو..جاگو اب میرے پیارے پاکستان کے لئے جاگو.