سلسلہ وار مشاہداتی گفتگو – میں کہاں سے آ گئی ؟

calming melody logo edited

Table of Contents

www.calmingmelody.com

انسان کا میں کیا ہے ؟

یہ ایک ایسا سوال ہے کہ جس کا جواب ہم سب کو معلوم ہونا چاہئے .بہت سوں کو اس کا جواب معلوم ہوتا بھی ہے،بہت سوں کو معلوم ہوتا ہے مگر وہ اس پر غور نہیں کرتے اور بہت سے لوگوں کے لئے یہ لفظ پاگل پن ہوتا ہے. جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے لفظ میں ہوتا ضرور ہے .اور یہ ہی میں انسان کو خود پرستی میں مبتلا کر دیتا ہے. انسان صرف اپنی کہی بات پر خوش ہوتا ہے، صرف اپنی کہی بات کو خود کیلئے صحیح سمجھتا ہے . دوسروں کی کہی باتوں کو ایسا انسان اہمیت نہیں دیتا ، یعنی میں اسے اس قدر خود پرستی میں مبتلا کر دیتی ہے کہ انسان صحیح غلط کی تمیز بھول جاتا ہے ، اور اپنے لئے صحیح فیصلے بھی نہیں کر پاتا ، مشورہ ماننا ، کسی کی کہی بات پر عمل کرنا ، دوسرے انسان کو اہمیت دینا ، حتیٰ کہ فائدے کو نقصان میں تبدیل کر لینے کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہے .

آج ہم یہاں اپنے اپنے میں کو یا اپنے ارد گرد پائے جانے والے ایسے افراد کی میں کو زیر بہث لایئں گے کہ جو ہماری زندگیوں میں یا انکی زندگیوں میں اثر انداز ہو رہی ہے .

سب سے پہلے بات کرتے ہیں خواتین کی

خواتین بھی دو قسم کی ہوتی ہیں.
ایک قسم ہوتی ہے گھریلو خاتون
دوسری قسم ہوتی ہے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی خاتون

دونوں کی اہمیت معاشرے میں بہت ہے، اور دونوں ہی معاشرے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں، مگر بیشتر خواتین کو ان کی میں لے ڈوبتی ہے ، جیسے آپ نے اکثر خواتین کے منہ سے یہ الفاظ سنے ہونگے

میں نا کہتی تھی ؟
میں نے کہا تھا نا ؟
میں نے پہلے ہی کہا تھا ؟
مجھے پتا ہے

سننے میں یہ الفاظ بہت عام سے ہیں مگر ایک خاندان کو آگے لے کر چلنے والی عورت میں یہ الفاظ اس کے پورے خاندان پر اثر انداز ہوتے ہیں . اور ایسی خاتون جو ان الفاظ کا سہارا لئے ہوتی ہے وہ خود کو اس دھوکے میں مبتلا رکھے ہوئے ہوتی ہے کہ وہ سب جانتی ہے یا سب جانتی تھی، یا اسکے اندازے ہمیشہ ہی صحیح ہوتے ہیں، جبکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی انسان دنیا میں مکمل علم نہیں رکھتا ، اور یہ میں کا خاصہ عورت کو مزید سیکھنے سے ، مشورے لینے سے ، اور بزرگوں کو اہمیت دینے سے روکے رکھتا ہے. بلکہ آنے والی نسلوں کو یہ ہی کم عقلی جو لفظ میں کی صورت میں نظر آ رہی ہوتی ہے تقسیم کرتی جاتی ہے .جو بات حقیقت ہے وہ حقیقت ہی ہے. کہ بزرگ بزرگ ہی ہوتے ہیں، اور عقلمند عقلمند ہی ہوتے ہیں، علم رکھنے والے اہل علم ہی ہوتے ہیں ، ایک لڑکی خود سے کبھی بھی سب طور طریقے لئے اس دنیا میں نہیں آتی اس کی کوئی نہ کوئی پرورش کرتا ہے اور تعلیم دیتا ہے، چاہے ماں، ساس ، دادی ، دادا باپ ، بھائی، سسر یا باس ہو ، ہر انسان سیکھنے کے عمل سے گزرتا رہتا ہے ، لہٰذا ان تمام جملوں کو جن کا ذکر میں نے کیا( اب دیکھئے میں نے بھی چاہتے نا چاہتے لفظ میں ہی استعمال کیا ، کیوں کے ہم نے میں کو اپنی عادت بنا لیا ہے اور ہر وقت میں میں ہی مبتلا ہیں . ان کو بدلہ بھی تو جا سکتا ہے . یا تو صرف خاموشی اختیار کر لینا کافی ہوتا ہے ، یا یہ کہنے سے بھی آپ کی عزت میں کمی نہیں آتی کہ مجھے آج ہی اس بات کا پتا لگا ،یا میرے لئے یہ بات نئی ہے. ٹھیک ہے یہ باتیں تمام لوگوں کے لئے ضروری نہیں کہ تمام لوگ ہی لا علم ہیں ، یاکچھ نہیں جانتے ، مگر میرا ماننا یہ ہے کہ جو جانتے ہیں وہ میں میں مبتلاء نہیں ہوتے .

اب آتے ہیں مردوں کی میں پر

عام طور پر سننے والے الفاظ

میری گاڑی
میرا مکان
میری دکان

سب کی گاڑی ،دکان مکان ہوتا ہے پر ضروری نہیں کے صرف میری گاڑی ، میری دکان اور میرا مکان ہی سب سے جدا ہے . ہر انسان کو اسکے نصیب کے حساب سے نوازا گیا ہے ، تو یہ سب تو الله پاک کی کرامات ہیں کہ کس کو کیسے نوازے . اس پر کیا میں .

میری بات سنو
میری بات مانو
میری مانو تو

مرد کے لئے سب سےمشکل کام ہوتا ہے اپنی انا کو ٹھیس پہنچانا ، جس کے لئے ش کسی بھی حد سے گزر سکتا ہے. ماں کے کہے کو تال سکتا ہے، بیوی کو عورت ہونے کی عزت سے محروم کر سکتا ہے ، باپ کو اپنے سے نیچا سمجھ سکتا ہے، اپنے نوکروں ، چاکروں دفتریوں کو خود سے کمتر سمجھ سکتا ہے ، اور جب حد سے گزار جاتا ہے تو ایک عورت کو اسکے ماں باپ سے جدا تک کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے

میری اجازت کے بغیر تم نے یہ کیوں کیا
مجھ سے پوچھے بغیر یہ کیسے کیا
میں نے یہ کیا ہوتا نا تو تمہیں فرق کا پتا لگتا
اس نے کیا ہے تو یہ کام ایسے ہی ہونا تھا . یہ یہ ہے میں میں ہوں
مجھ سے پوچھ کر تو یہ کام تم نے نہیں کیا تھا.
میں ذمے دار نہیں ہوں اس کا

وغیرہ وغیرہ …

کیا ہو گیا اگر آپ کسی کے کام آ گئے ، کیا ہوگیا اگر آپ نے کسی کی بات ماں لی، کیا فرق پڑتا ہے اگر آپ کی دکان، مکان، سب سے بڑی ہے . انسان کچھ بھی نہیں. جب انسان کچھ بھی نہیں..تو میں کہاں سے آ گئی ؟

بولیئے ؟

جب انسان کو دنیا میں الله پاک نے بھیجا ، جب انسان کو الله پاک نے نوازا ، جب عقل شعور انسان کو الله کے حکم سے ملے تو انسان میں اپنے آپ یہ میں کہاں سے آ گئی ؟

 

میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ نے کبھی اس میں پر غور کیا ہے کہ آپ میں . یہ میں کب اور کہاں کہاں پائی جاتی ہے . مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا. 

 

شکریہ 

آپ کے جوابات کی منتظر روبی اکرم