سچ اور جھوٹ بولنے والے کی شخصیت

سچ بولنا اور سچ سننا کس کو برا لگتا ہے۔ مگر جب بات ہو اپنی غلطی ماننے کی۔ تو بڑے بڑے سچے کسی کے سامنے سچ بولنا تو کیا۔خود سے بھی سچ نہیں بولتے۔اور ایسا کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ دوسروں کو تو دھوکا دے ہی رہے ھیں۔ خود کو بھی فریب دے رہے ہیں۔

جھوٹ بولنے والے کی ذاتی شخصیت میں بہت خامیاں ہوتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کا ایسا انسان جھوٹ بولتا ہے۔

انسان کی شخصیت کی تعمیر انسان کے دل سے شروع ہوتی ہے، جس انسان کا دل صاف نہیں۔ جس انسان کے دل می نفرت ہے۔ جس انسان کے دل میں سچ پوشیدہ ہیں۔ مگر زبان پر جھوٹ ہے۔ اور جو انسان دل ہی دل میں خود سے بھی جھوٹ بولتا ہے۔ وہ دنیا کا کمزور ترین انسان ہے۔ اور حقیقت یہ ہی ہےکہ ضرورت سے زیادہ ڈرنے والا انسان ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔ اور ضرورت سے زیادہ وہ ہی انسان ڈرتا ہے جو جھوٹ بولتا ہے۔ گو کہ انسان کی شخصیت پر سچ اور جھوٹ براہ راست اثر پذیر ہوتے ہیں۔

اگر آپ میں بھی جھوٹ بولنے والی کمزوری پائی جاتی ہے۔ تو آپ کو آج ہی سے اپنی شخصیت کی تعمیر شروی کر دینی چاہیئے۔اس مقصد کے لیئے سب سے پہلے خود سے سچ بولیں کہ آپ جھوٹے ہیں۔ اور پھر ان تمام لوگوں کو تصور کریں کہ جنکے ساتھ آپ نے جھوٹ بولا۔ یا جن کے سامنے آپنے جھوٹ بولا۔ یقین مانیئے آپ پر خود کی کمزوری خود بخود آشکار ہو جائے گی۔

اسکے بعد آپ غور کریں کہ آپ نے جھوٹ کن وجوہات کی بنا پر بولا ؟ تو آپ پر یہ حقیقت کھل جائے گی کہ آپ کی شخصیت میں کہیں نا کہیں کوئی کمی رہ گئی ہے۔ یا تو آپ اسلامی اصولوں پر مکمل عبور نہیں رکھتے۔ یا آپ اپنے آپ پر رشتوں کا دباؤ رکھتے ہیں۔ اور یہ دونوں باتیں آپ کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ آپ کو کسی کی ناراضگی کا خوف اللہ پاک کی ناراضگی کے خوف سے کہیں زیادہ ہو۔ تب بھی آپ جھوٹ بولتے ہیں۔ کسی انسان کو راضی رکھنے سے بہتر ہے آپ صرف اپنے رب کو راضی رکھیں۔

یہ کام مشکل نہیں آج ہی سے اپنی شخصیت کی تعمیر شروع کریں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہوگا۔

By support

One thought on “سچ اور جھوٹ بولنے والے کی شخصیت”
  1. wah zabardast
    is qisam ki tehrioon ka aana is ehad ke shakhas ke liay bohat zarori hai.
    Allah aap ko barkat de

Comments are closed.