لوکی کا رائیتہ
اجزاء
آدھی کلو |
لوکی کدو کش کی |
ایک کلو |
دہی |
چار سے پانچ |
سبز مرچ چاپ |
چوتھائی چائے کی |
لہسن پیسٹ |
ایک چوتھائی چائے |
سفید زیرہ کٹا ہوا |
ایک چوتھائی چائے |
سفید زیرہ پاؤڈر |
چوتھائی چائے کی |
سرخ مرچ یا کالی |
حسب ذائقہ |
نمک |
چوتھائی چمچیٍ |
ہلدی پاؤڈر |
ایک چھوٹی ٍ |
پیاز باریک کٹی |
آدہھا کپ |
کوکنگ آئیل |
آدھا کپ |
پانی |
ڈائیٹنگ کرنے والے حظرات کیلیئے ترکیب
لوکی، سبز مرچ، لہسن پیسٹ، سفید زیرہ کٹا ہوا، سرخ یا کالی
مرچ، نمک اور ہلدی پاؤڈر کو مکس کر کے دیگچی میں پکانے کے لیئے رکھ دیں۔ آدھ کپ
پانی ڈال کر آنچ ہلکی کر کے دم پر گلا لیں۔ لوکی کے گل جانے پراچھا بھون لیں۔ پانی
باقی نا رہے۔ چولہا بند کر دیں۔ اور اچھے سے ٹھنڈا ہونے دیں۔
اسکے بعد اسکو دہی میں مکس کر لیں۔ زبردست ذائقہ دار رائیتہ
تیار ہے۔چمچ یا براؤن بریڈ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔
نوٹ:ڈائیٹ رائتہ کیلیئے پیاز اور ثابت زیرہ کی
ضرورت نہیں۔
نارمل کھانا کھانے والوں کیلیئے ترکیب
ایک پین میں آئل ڈال کر زیرہ کڑکڑا لیں۔ پھر پیاز ڈال کر ہکی سنہری کر لیں۔ اس میں لہسن
پیسٹ، ہری مرچ، لال مرچ، نمک، کٹا زیرہ، اور پانی ڈال کر بھون لیں۔ اسکے بعد لوکی
ڈال کر دم پر گلا لیں۔ اچھا سا بھون کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے دہی میں ملا
کر گرما گرم روٹی کے ساتھ نوش فرما لیں۔