کھانسی کے لیئے دیسی علاج

 

السلام علیکم

کھانسی ختم کرنے اور کھانسی کو فوری کنٹرول کرنے کیلیئے بڑوں اور بچوں کے لیئے یکساں مفید علاج۔ 

موسم خشک ہو یا سرد گرم ، کھانسی اور گلے کی خرابی ہمیشہ باعث زحمت ہی ہوا کرتا ہے۔ آج آپ کو گھریلو اشیاء سے تیار کردہ انمول اور بے حد مفید  ہوعلاج بتانا چاہتی ہوں۔ کھانسی اور گلے کی خرابی ک حوالے سے آپ نے اس سے پہلے میرے ایک اور آرٹیکل “قہوے سے غرارے ”  سے بھی بہت مستفید ہو چکے ہیں اور آپ کی آراء سے بھی میں بہت خوش ہوں۔ اب آپ سب کی فرمائش پر میں صبح اور رات سوتے وقت نیند خراب کرنے والی کھانسی اور گلے کی تکلیف کا بہتریں علاج آپ سے شیئر کرنے جا رہی ہوں۔ 

یہ یاد رکھیئے نزلہ زکام کیسا بھی  ہو۔ اپنی معیاد سے پہلے ختم نہیں ہوتا۔ اور اسکی کم سے کم معیاد سات دن ہے۔ اس دوران آپ کو بخار یا سردی لگنے کی علامت ظاہر ہو تو آپ کا معالج کے پاس جانا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ علامات انفیکشن ظاہر کرتی ہیں جسکا ہر صورت ڈاکٹری علاج ضروری ہے۔ لیکن اس نسخے کو استعمال کرنے سے 90 نہیں تو 80 فیصد چانسز ہیں کہ آپ کو معالج کے پاس جانے کی ضرورت ہی نا ہو۔ اور آپ اس آزمودہ نسخے سے کھانسی اور ریشہ میں بہتری محسوس کریں۔

گھریلو اجزاء

 ایک کپ

 شہد

 چوتھائی چائے کی چمچی

 اجوائن

  15 

 کالی مرچ ثابت

 ایک بڑی الائچی کے دانے

 بڑی الائچی 

 8

 لونگ

 باریک کٹے ہوئے

 دو جوے لہسن اور آدہی انچ ادرک

 دو انچ کا ٹکڑا

 دار چینی 

شہد کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو توے یا فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر خشک بھون لیں۔ اتنا کے رنگت تبدیل ہو جائے اور اجزاء میں خستگی پیدا ہو جائے اور انکو با آسانی کھرل کیا جا سکے۔ اسکے بعد ان اجزاء کو کھرل میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں اور شہد میں اچھے سے مکس کر کے نارمل ٹیمپریچر پر اپنے پاس محفوظ کر لیں اور جب کبھی بھی آپ کو، بچوں کو یا بزرگوں کو کھانسی کی شکایت ہو تو بڑے چوتھائی چمچی اور بچھے چوتھائی چمچی کا بھی آدھا چاٹ لیں۔ اور اسکے بعد پانی نا پیئئں ایک گھنٹے تک۔ پرانی سے پرانی کھانشی کابہتریں علاج۔ کھانسی اور کھانسی کی علامات ختم ہونے پر استعمال ترک کر دیں۔

Also Concider

گلے کی خرابی میں قہوے سے غرارے