Image result for ‫کیسٹر آئل‬‎

Castor oil is a vegetable oil obtained by pressing the seeds of the castor oil plant. The common name “castor oil”, from which the plant gets its name, probably comes from its use as a replacement for … Wikipedia
 
Ricinoleic acid85 – 95%
Linoleic acid1 – 5%
Oleic acid2 – 6%
Α-Linolenic acid0.5 – 1%
Stearic acid0.5 – 1%
Palmitic acid0.5 – 1%
 کیسٹر آئیل ایک زمانے سے آنکھوں کی جلن، اور جلد کے علاج کے لیئے بہتریں گھریلو علاج کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ گھر کے بزرگ اور دادی نانی  بچوں کہ مختلف مسائل کیلیئے کیسٹر آئل کی گھر میں موجودگی کو بہتریں خیال کرتی ہیں۔قوت مدافعت، اور زخموں کے جلد بھرنے کیلیئے کئی مشہور و معروف تیلوں میں کیسٹر آئل کا نام بھی شامل ہے۔ یہ ویجیٹیبل آئل ہے ۔ کیسٹر آئل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور دافع سوزش خصوصیات کی بناء پردنیا بھر میں مشہور ہے ۔یہ مختلف کاسمیٹکس،صابن، مساج آئل اور ادویات تک میں استعمال کیاجاتاہے ۔اسکے ساتھ ساتھ یہ آپکی جلد ، بال اور صحت کے لئے بہترین ہے۔کیسٹر آئل علاج کے لئے سستااور قدرتی ہے لیکن یہ عام طور پراپنے فوائد کے حوالے سے کم جانا جاتاہے۔ یہ نہ صرف آپکے جسم کے لئے بہت سے فوائد کاحامل ہے بلکہ یہ داغ اورلوور بیک پین سے نجات اور موچ میں بھی موثر اورشفاء بخش ہے۔اسکے استعمال سے
کون واقف نہیں۔
کیسٹر آئل کے چند استعمال
۱۔زخموں اور چوٹ کے نشانات دور کرنے کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال کریں۔
۲۔حمل کے آخری دوماہ میں کیسٹر آئل سے پیٹ کا مساج اسٹریچ مارکس ہونے سے روکتاہے۔
۳۔اگر چوٹ لگ جائے تو رات میں چوٹ پر کیسٹر آئل لگا کر پٹی لپیٹ لیں چوٹ میں شفاء ہوگی۔
۴۔مسوں پر چار ہفتوں تک باقاعدگی سے کیسٹر آئل استعمال کرنے سے محفوظ اور موثر طریقے سے مسے ختم کئے جاسکتے ہیں۔
۵۔کیسٹر آئل کے دو ہفتوں کے استعمال سے خراٹوں سے نجات مل جاتی ہے۔
۶۔کیڑے ،اور شہد کی مکھی کے کاٹے کے درد اور خارش کو دور کرنے کے لئے کیسٹر آئل لگائیں۔
۷۔اسہال کے خاتمے کیلئے کیسٹر آئل سے پیٹ پر ہلکا مساج کریں۔
۹۔ناخنوں کے فنگس کے لئے متاثرہ حصے پر روزانہ کیسٹر آئل کے استعمال سے ناخنوں کا فنگس دور ہوتاہے۔
۱۰۔بادام اور اخروٹ کاتیل پچاس ملی لیٹر اور کیسٹر آئل پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ ۱۰۔۸ قطرے منہ پرلگاکر پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوگا۔ چکنی جلد والے استعمال نہ کریں۔
۱۱۔ہفتے میں ایک بار کیسٹر آئل لگانے سے لوور بیک کے درد سے نجات مل جاتی ہے۔
۱۲۔سونے سے پہلے پلکوں اور آنکھ کے پپوٹوں پر ہلکا سا کیسٹر آئل لگانے سے آنکھ الرجی سے محفوظ اور پلکیں لمبی ہوتی ہیں۔
۱۳۔شیمپو سے بیس منٹ پہلے کیسٹر آئل کے مساج سے بالوں کی افزائش اچھی ہوتی ہے۔
۱۴۔بیکنگ سوڈا اور کیسٹر آئل ملاکر لگانے سے سیاہ دھبے ہلکے پڑ جاتے ہیں۔
۱۵۔کیسٹر آئل کے صرف پانچ قطرے ،ہر صبح جوس وغیر ہ میں استعمال کرنے سے الرجی سے محفوظ رکھتے ہیں۔
۱۶۔پیٹ پر کیسٹر آئل کے مساج سے ہائیپر ایکٹیوٹی کا علاج ہوسکتاہے۔
۱۷۔پیٹ کے مسائل کے لئے ،کیسٹر آئل لگانے کے لئے گوز کو آئل میں بھگو لیں اور اسے پیٹ پر پھیلا کر لگا دیں پھر اسے پلاسٹک شیٹ سے کور کرکے اس پر گرم پانی کی بوتل رکھیں اور ایک گھنٹے کے لئے تولیہ سے ڈھک دیں۔ گوز اور گرم پانی کی بوتل مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
۱۸۔کیسٹر آئل میں کاٹن بھگو کر لگانے سے جلد کے مختلف مسائل سے نجات ملتی ہے۔جسمیں سن برن، داد،سوزش وغیرہ اور یہ اینٹی ایجنگ بھی ہے آپکی جلد کو موئسچرائز رکھتا ہے۔
۱۹۔ سر پر اسکے مساج سے بالوں کو سفید ہونے اور اسکیلپ انفیکشن سے بچایا جاسکتاہے۔
۲۰۔کیسٹر آئل میلانوما(سیاہ رسولی) کے علاج کے لئے فائدہ مندہے لیکن اگر مستقل استعمال کیاجائے تو۔
کیسٹر آئل کے کچھ مزید فوائد
لندن(نیوزڈیسک) تمام خواتین اور مردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بال مضبوط ،موٹے اور گھنے ہوںاور اس مقصد کے لئے وہ کئی طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں جن کا کبھی فائدہ ہوتا ہے اور کبھی کوئی اثر ہی نہیں ہوتا لیکن آئیے آپ کو کیسٹر آئل کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ موٹے اور گھنے بال حاصل کرلیں گے۔
*اس میں وٹامن ای،منرلز اورپروٹین پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سر کی جلد جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ تندرست ہوتی ہے۔
*اس میں اومیگا 9فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بال صحت مند ہوتے ہیں۔یہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ کر ان میں رچ بس جاتا ہے جس سے بیکٹیریا ،وائرس اور فنگس نہیں ہوتی۔
*اس کے باقاعدہ استعمال سے سر کی جلد میں سوزش نہیں ہوتی اور بال بھی نہیں گرتے۔
*اگر آپ کو سر میں درد کی شکایت رہتی ہے کیسٹر آئل کی مالش سے یہ مسئلہ دور ہوسکتا ہے۔
*کئی افراد کو خشکی اور سکری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن کیسٹر آئل کی وجہ سے یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔
کیسٹر آئل وزن کم کرنے میں بے حد مدد گار ہے
پلکوں ، بھنووں کو گھنا اور مظبوط  بناتا ہے۔
بچے کے پیٹ اور آنتوں کے درد کے لییے پیٹ پر مساج کافی  مفید ہے۔
بیسن اور کیسٹر آئل کا ماسک بنا کر لگانے سے چہرے کی جھریاں کم ہوتی ہیں۔
قبض اور موٹاپا بھی اسکے استعمال سے کم ہوتا ہے۔
نیم گرم کیسٹر آئل کے مساج سے گنج پن دور ہوتا ہے۔

کیسٹر آئل کے لئے چند ضروری ہدایات

۱۔اعتدال میں رہ کر کسی بھی چیز کا استعمال مفید ہوتاہے ۔ایک دن میں آدھا یا زیادہ سے زیادہ ایک چائے کا چمچ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
۲۔اندرونی طور پر اسکے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
۳۔حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، اور وہ لوگ جنھیں آنتوں کے مسائل، اپنڈکس کی شکایت ہوتو انھیں ڈاکٹرکے مشورہ کے بغیر کیسٹر آئل استعمال نہیں کرناچاہئے۔
۴۔کیسٹر آئل کا زیادہ مقدار میں استعمال اسہال، متلی ،قے اور پیٹ درد کا باعث بنتاہے۔
۵۔کسی بھی ٹوٹکے کے استعمال سے پہلے اپنی حالت کو ضرور پیشِ نظر رکھیں۔ ۸۔کیسٹر آئل میں بیکنگ سوڈا ملا کر لگانے سے جلد کے کینسر سے بچاجاسکتاہے۔