.

Category Archives: General Knowledge

کھانسی کے لیئے دیسی علاج

 

السلام علیکم

کھانسی ختم کرنے اور کھانسی کو فوری کنٹرول کرنے کیلیئے بڑوں اور بچوں کے لیئے یکساں مفید علاج۔ 

موسم خشک ہو یا سرد گرم ، کھانسی اور گلے کی خرابی ہمیشہ باعث زحمت ہی ہوا کرتا ہے۔ آج آپ کو گھریلو اشیاء سے تیار کردہ انمول اور بے حد مفید  ہوعلاج بتانا چاہتی ہوں۔ کھانسی اور گلے کی خرابی ک حوالے سے آپ نے اس سے پہلے میرے ایک اور آرٹیکل “قہوے سے غرارے ”  سے بھی بہت مستفید ہو چکے ہیں اور آپ کی آراء سے بھی میں بہت خوش ہوں۔ اب آپ سب کی فرمائش پر میں صبح اور رات سوتے وقت نیند خراب کرنے والی کھانسی اور گلے کی تکلیف کا بہتریں علاج آپ سے شیئر کرنے جا رہی ہوں۔ 

یہ یاد رکھیئے نزلہ زکام کیسا بھی  ہو۔ اپنی معیاد سے پہلے ختم نہیں ہوتا۔ اور اسکی کم سے کم معیاد سات دن ہے۔ اس دوران آپ کو بخار یا سردی لگنے کی علامت ظاہر ہو تو آپ کا معالج کے پاس جانا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ علامات انفیکشن ظاہر کرتی ہیں جسکا ہر صورت ڈاکٹری علاج ضروری ہے۔ لیکن اس نسخے کو استعمال کرنے سے 90 نہیں تو 80 فیصد چانسز ہیں کہ آپ کو معالج کے پاس جانے کی ضرورت ہی نا ہو۔ اور آپ اس آزمودہ نسخے سے کھانسی اور ریشہ میں بہتری محسوس کریں۔

گھریلو اجزاء

 ایک کپ

 شہد

 چوتھائی چائے کی چمچی

 اجوائن

  15 

 کالی مرچ ثابت

 ایک بڑی الائچی کے دانے

 بڑی الائچی 

 8

 لونگ

 باریک کٹے ہوئے

 دو جوے لہسن اور آدہی انچ ادرک

 دو انچ کا ٹکڑا

 دار چینی 

شہد کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو توے یا فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر خشک بھون لیں۔ اتنا کے رنگت تبدیل ہو جائے اور اجزاء میں خستگی پیدا ہو جائے اور انکو با آسانی کھرل کیا جا سکے۔ اسکے بعد ان اجزاء کو کھرل میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں اور شہد میں اچھے سے مکس کر کے نارمل ٹیمپریچر پر اپنے پاس محفوظ کر لیں اور جب کبھی بھی آپ کو، بچوں کو یا بزرگوں کو کھانسی کی شکایت ہو تو بڑے چوتھائی چمچی اور بچھے چوتھائی چمچی کا بھی آدھا چاٹ لیں۔ اور اسکے بعد پانی نا پیئئں ایک گھنٹے تک۔ پرانی سے پرانی کھانشی کابہتریں علاج۔ کھانسی اور کھانسی کی علامات ختم ہونے پر استعمال ترک کر دیں۔

Also Concider

گلے کی خرابی میں قہوے سے غرارے 

Chili peppers

Chili peppers belong to the family of foods bearing the Latin name Capsicum. Chili peppers history belongs to Central and South America, regions whose cuisines are popular for their hot and spicy flavors. Chili peppers cultivated in these regions since seven thousand years. Christopher Columbus encountered them on his explorations of the Caribbean Islands and…

Continue reading

تنقید کا جواب کیسے دیں

السلام علیکم ہم میں سے ایسا کوئی بھی نہیں جس کو کسے کی جانب سے تنقید کا نشانہ نا بنایا گیا ہو۔ کسی کی عادتوں پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کے کھانے پینے پر، کسی کی چال ڈھال پر تو کسی کی ذندگی میں اگر کوئی کمی ہے ، تو اسکو ایسے تنقید کا…

Continue reading

گلے کی خرابی میں قہوے سے غرارے

السلام علیکم قہوہ کے نام سے ہم سب اچھے سے واقف ہیں۔ اور اس کے استعمال سے بھی۔ مگر قہوہ کے غرارے ، یہ آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ یہ ایک بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہےایک گلاس پانیچائے کی کوئی بھی پتی چوتھائی چمچنمک ایک چٹکیمطلب آسان…

Continue reading

طلاق کے بعد کے معاشرتی مراحل

یہاں ہم اسلام کی رو سے نہیں۔ بلکہ معاشرتی اعتبار سے طلاق کے بعد رونما ہونے والے جزباتی مراحل پر بات چیت کرینگے۔ ایسے معاشرتی مراحل کہ جو طلاق کے بعد فریقین کے لیئے زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں۔  حلال کاموں  میں سب سے زیادہ مکروہ فعل طلاق۔ جس کے بعد انسان کی زندگی اور…

Continue reading

.
.
%d bloggers like this: