لوکی کا رائیتہ

لوکی کا رائیتہ

Image result for raita pictures

اجزاء

آدھی کلو

لوکی کدو کش کی
ہوئی

ایک کلو

دہی

چار سے پانچ

سبز مرچ چاپ

چوتھائی چائے کی
چمچی

لہسن پیسٹ

ایک چوتھائی چائے
کی چمچی

سفید زیرہ کٹا ہوا

ایک چوتھائی چائے
کی چمچی

سفید زیرہ پاؤڈر

چوتھائی چائے کی
چمچی

سرخ مرچ یا کالی
مرچ

حسب ذائقہ

نمک

چوتھائی چمچیٍ

ہلدی پاؤڈر

ایک چھوٹی ٍ

پیاز باریک کٹی
ہوئیٍ

آدہھا کپ

کوکنگ آئیل

آدھا کپ

پانی

ڈائیٹنگ کرنے والے حظرات کیلیئے ترکیب

لوکی، سبز مرچ، لہسن پیسٹ، سفید زیرہ کٹا ہوا، سرخ یا کالی
مرچ، نمک اور ہلدی پاؤڈر کو مکس کر کے دیگچی میں پکانے کے لیئے رکھ دیں۔ آدھ کپ
پانی ڈال کر آنچ ہلکی کر کے دم پر گلا لیں۔ لوکی کے گل جانے پراچھا بھون لیں۔ پانی
باقی نا رہے۔ چولہا بند کر دیں۔ اور اچھے سے ٹھنڈا ہونے دیں۔

اسکے بعد اسکو دہی میں مکس کر لیں۔ زبردست ذائقہ دار رائیتہ
تیار ہے۔چمچ یا براؤن بریڈ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

نوٹ:ڈائیٹ رائتہ کیلیئے پیاز اور ثابت زیرہ کی
ضرورت نہیں۔

نارمل کھانا کھانے والوں کیلیئے ترکیب

ایک پین میں آئل ڈال کر زیرہ کڑکڑا لیں۔ پھر پیاز ڈال کر ہکی سنہری کر لیں۔ اس میں لہسن
پیسٹ، ہری مرچ، لال مرچ، نمک، کٹا زیرہ، اور پانی ڈال کر بھون لیں۔ اسکے بعد لوکی
ڈال کر دم پر گلا لیں۔ اچھا سا بھون کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے دہی میں ملا
کر گرما گرم روٹی کے ساتھ نوش فرما لیں۔

By support