بروفن کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کا باعث

محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دردکش ادویات جیسے بروفن اور ڈیکلوفینک کا طویل دورانیے تک زیادہ مقدار میں استعمال ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے۔ محققین کے مطابق ان ادویات کا طویل مدت تک استعمال دل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی یونیورسٹی آکفسورڈ کی فینکل ٹرائل سروس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بروفن، ڈیکلوفینک، سٹیرائیڈ سے پاک لانٹی انفلیمیٹری دوا اینسیڈ وغیرہ کا مسلسل اور زیادہ استعمال دل کے دورہ کی وجہ بن سکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ نئی تیار کردہ اینسیڈ جس کو سی او ایکس 2 یا کوکسیب بھی کہا جاتا ہے میں وی آکس کے اجزا موجود ہیں جو امریکی ادویہ ساز ادارے مرک نے 2004 کے بعد بنانا بند کر دی تھی۔ وی آکس کی وجہ سے کئی افراد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ ادویہ کا بے استعمال نہ کریں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔