پھلوں سبزیوں اور نیم سے علاج

پھلوں سبزیوں اور نیم سے علاج

نیم کے پتوں سے چیچک، خسرہ اور دانوں کا علاج

کراچی : چینی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیم کے تازہ ننھے پتے کھانے سے چیچک ،خسرہ،اور کیل مہاسوں کا علاج ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیم کے درخت پر اگنے والے ننھے پتے چیچک کے ساتھ ساتھ خسرہ اور کیل مہاسوں کیلئے بھی فائدہ مند ہیں ۔ماہرین کے مطابق نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جا تے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کر تے ہیں ۔
تحقیق کے مطابق نیم کے پتے ذائقے میں انتہائی تلخ ہوتے ہیں جنھیں کھانا مشکل ہے لیکن انکے انسانی صحت کے لئے فوائد لاتعداد ہیں۔

مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے

بیجنگ…..این جے ٹی …..چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبیب ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہےکہ مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مرغی یا بیس گرام سالمن مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے خطرناک مرض کو بیس فیصد تک ٹالا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر کی شرح میں کمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے فالج کا خدشہ خود ہی کم ہو جاتا ہے۔

چقندر کا رس پینے سے بلڈ پریشر کا خاتمہ

تحقیق کے مطابق اب چقندر کا ایک کپ رس پینے سے بلڈ پریشر کا کیا جا سکتا ہے خاتمہ۔ ایک جرنل میں شائع پندرہ افراد پر پر کی گئی تحقیق کے مطابق چقندر کا رس پینے سے ان کے بلڈ پریشر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے چقندر میں موجود نائٹریٹ وریدوں میں خون کے تیزی سے بہائو میں مدد کرتے ہیں اور یہی نائٹریٹ انجائنا کے بہت سے مریض بیماری میں بطور منشیات استعمال کرتے ہیں۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے خبردارکیا ہے کہ چقندر کا رس پینے سے غیر متوقع نتیجہ بھی برامد ہو سکتا ہے مثلا رس آپ کے پیشاب کا رنگ گلابی بھی کر سکتا ہے۔

انناس کا باقاعدہ استعمال موٹاپے سے محفوظ

انناس ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر بے انتہا قوت و افادیت رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کا باقاعدہ استعمال انسان کو موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔ مغرب میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے کھانے کے بعد ایک انناس کھانے سے پیٹ نہیں نکلتا اور انسان اسمارٹ رہتا ہے۔ اس کے کھانے سے انسانی نظام ہضم تیز ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انناس کے جوس سے اندرونی چوٹیں اور زخم جلد مندمل ہوجاتے ہیں

ما یو سی سے بچنے کیلئے پھلو ں اور سبز یو ں کا ز یا دہ استعما ل فا ئد ے مند

لند ن 14 اکتو بر ( ایجنسیز) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پریشانی کا علاج پھلوں اور سبزیوں سے بھی کیا جاسکتا ہے۔
محققین کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد مطمئن رہتے ہیں، تحقیق میں 25سے 74 برس کے ایک ہزار افراد کو شامل کیا گیا ۔
جن کے خون کے تجزیے سے پتہ چلا کہ جن افراد کی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل نہیں تھیں ان کے خون میں اینٹی آکسیڈنٹ کی تعداد کم تھی جو ذہنی دبائو کی صورت میں انسان کو آرام پہنچاتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیاں کھانے والوں کے خون میں انٹی آکسیڈنٹ کی مقدار 13 فیصد زیادہ تھی۔

[button color=”red” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/control-blood-sugar-nutrition-fitness/” target=”blank” ]How To Control Blood Sugar With Nutrition & Fitness[/button]

[button color=”pink” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/%d8%a8%d8%b1%d9%88%d9%81%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%db%81%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d8%a7%d9%b9%db%8c%da%a9-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%d8%a7%d8%b9/” target=”blank” ]بروفن کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کا باعث[/button]

[button color=”blue” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/stuffed-cutlets/” target=”blank” ]Stuffed Cutlets[/button]

Originally posted 2014-11-20 17:50:03.

2 thoughts on “پھلوں سبزیوں اور نیم سے علاج

  1. Great blog here! Also your website loads up very fast!
    What host are you using? Can I get your affiliate link to your host?
    I wish my site loaded up as fast as yours lol

  2. Youths do not like acne draw on the encounters, as this make sure
    they are feel just like a looser before others,
    loosens their confidence, and grab their elegance.

Comments are closed.