ناریل کے تیل کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ

ناریل کے تیل کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ

لندن:فلمی ستارے بہت ہی خوبصورت اور کم عمر نظر آتے ہیں اور ہر شخص یہ سوچتا ہے کہ ان کی خوبصورتی اور کم عمر نظر آنے کا راز کیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ لوگ ایک ایسی چیز کا استعمال کرتے ہیں جو ہمارے پاس بھی بآسانی دستیاب ہے لیکن ہم اس کا استعمال کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔ جی ہاں،ناریل کا تیل وہ چیز ہے جس سے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور آپ اپنے دوستوں و احباب میں انتہائی جاذب نظر آئیں گے۔آئیے آپ کو ناریل کے تیل کے استعمال بتاتے ہیں۔
فاؤنڈیشن کے طور پر
جو خواتین میک اپ کرتی ہیں، وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ میک اپ میں سب سے زیادہ اہمیت فاﺅنڈیشن کو حاصل ہے۔ اگر میک اپ سے قبل ہلکا سا ناریل کا تیل لگا لیا جائے تو میک اپ زیادہ دیر تک رہتا ہے جبکہ یہ دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل کا استعمال گالوں پر کریں تو یہ چند ہی دنوں میں بہت خوبصورت نظر آنے لگیں گی۔
بالوں کے لئے انتہائی ضروری
ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے بال لمبے، گھنے اور چمکدار ہوں ۔اس مقصد کے لئے ہم مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ناریل کے تیل میں وہ خاصیت موجود ہے کہ یہ بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔ آج کل کے ماحول میں یہ فضائی آلودگی سے بالوں کی حفاظت کرتا ہے۔
جلد کے لئے مفید
جو لوگ اپنی جلد کا خیال رکھتے ہیں انہیں علم ہے کہ جلد کی نمی سب سے اہم چیز ہے۔اگر نمی کم ہوجائے تو پھر جلد مرجھا جاتی ہے۔ ناریل کا تیل جلد میں نمی کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں اگر آپ ناریل کے تیل سے چہرے کا مساج کریں گے تو آپ کا چہرہ شاداب اور پررونق ہوجائے گا۔
شیونگ کے دوران استعمال
اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ شیو کرنے سے ان کی جلد خشک اور بے رونق ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر آپ شیو کے دوران چند قطرے ناریل کے تیل کا ملا لیں گے تو آپ کی جلد نرم ہوجائے گی۔
میک اپ اتارنے کے لئے
کچھ میک اپ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں اتارنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ ناریل کے تیل کے چند قطرے روئی پر لگا کر میک اپ اتاریں گی تو یہ فوراً اتر جائے گا اور آپ کی جلد بھی ملائم رہے گی۔
ہاتھون کو نرم کرنے کے لئے
اکثر آپ نے بزرگون کو دیکھا ہوگا کہ وہ ہاتھوں پر ناریل کا تیل لگاتے ہیں ۔ اس کی وجہ انتہائی سادہ ہے کیونکہ ناریل کا تیل ہاتھوں کی ہتھیلیوںکو نرم رکھتا ہے۔
آنکھوں کے نیچے حلقوں کے لئے
آنکھوں کے لئے لوگ مہنگی کریمیں استعمال کرتے ہیں لیکن اگر آپ ناریل کا تیل استعمال کریں تو یہ ان مہنگی کریموں کا متبادل ثابت ہوگا

[button color=”red” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/%D9%BE%DA%BE%D9%84%D9%88%DA%BA-%D8%B3%D8%A8%D8%B2%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%DB%8C%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/” target=”blank” ]پھلوں سبزیوں اور نیم سے علاج[/button]

[button color=”pink” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/fever-normal-body-temperature/” target=”blank” ]Fever & Normal Body Temperature[/button]

[button color=”blue” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/10-ways-boost-cardio-fitness-without-running/” target=”blank” ]10 ways to boost your cardio fitness… without running[/button]

[button color=”orange” size=”medium” link=”http://calmingmelody.com/juices-weight-loss/” target=”blank” ]Juices For Weight Loss[/button]

.